امریکا میں تعینات سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کوئی بھی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو نہیں ہرا سکتا۔ریپبلکن پارٹی کے رہنما ارجمند ہاشمی نے کہا ہے کملا ہیرس کے بجائے کوئی دوسرا ڈیموکریٹ امیدوار بہتر کارکردگی دکھا سکتا تھا مگر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے کملا ہیرس کا جیتنا تقریبا ناممکن ہے۔پاکستانی امریکی کاروباری شخصیت تنویر احمد نے کہا کہ انتخابی مہم کے لیے مختص رقم جوبائیڈن کو فوری کملا ہیرس کو دے دینی چاہیے تاکہ وہ مہم پر توجہ دے سکیں کیونکہ ڈیموکریٹس کے لیے چیلنجز بڑھتے جا رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی