i بین اقوامی

کملا ہیرس نے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی قبول کرلیتازترین

August 23, 2024

امریکی شہر شکاگو میں جاری ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن کے آخری روز کملا ہیرس نے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی کو باضابطہ طور پر قبول کر لیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق شکاگو میں جاری 4روزہ ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن سے مختلف رہنما ئوں نے خطاب کیا،پارٹی کنونشن سے نامزد صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا ہے،کملا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکی قوم کو ایک نیا مستقبل دوں گی،ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بطور صدر تمام امریکیوں کو ہماری اعلی ترین امنگوں کے گرد متحد کروں گی،قبل ازیں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں ٹِم والز نے باضابطہ طور پر نائب صدر کی نامزدگی قبول کی ، امریکا کے نائب صدر کے لیے نامزدگی قبول کرنا میرے لیے زندگی بھر کا اعزاز ہے، ہم سب آج یہاں صرف اس وجہ سے ہیں کیونکہ ہمیں اس ملک سے محبت ہے،کملا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو واپس وائٹ ہائوس بھیجنا خطرناک ہوگا، وہ جیتے تو کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والے انتہا پسندوں کو آزاد کردیں گے، کملا ہیرس نے کہا کہ اب غزہ میں سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کے کے لیے ڈیل کا وقت آگیا ہے،انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ بھی ہوا ہے وہ انتہائی تباہ کن اور دل کو توڑ دینے والا ہے، میں اور صدر جوبائیڈن اس جنگ کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی