i بین اقوامی

کملا ہیرس جیتیں گی اور وہ امریکی تاریخ کی پہلی خاتون صدر ہوں گی، امریکی پروفیسر کی پیش گوئیتازترین

September 06, 2024

امریکی الیکشن کے بارے میں پیش گوئیاں کرنے والے پروفیسر ایلن لچ مینکی 1984سے اب تک تقریبا ہر امریکی الیکشن کی بالکل صحیح پیشگوئی کی ہے،ایلن لِچ مین تاریخ کے پروفیسر ہیں اور ان مٹھی بھر لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے 2016میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کی بالکل صحیح پیشگوئی کی تھی،پروفیسر ایلن لِچ مین نے 120سال کی امریکی صدارتی تاریخ کی بنیاد پر 1981میں پیشگوئی کا ایک طریقہ تیار کیا، اِس میں 13پوائنٹس کا جائزہ لے کر الیکشن سے پہلے ہی بتایا جا سکتا ہے کہ اگلا صدر کون ہوگا۔اِن 13پوائنٹس میں وائٹ ہاوس کی پرفارمنس، مڈ ٹرم الیکشن، سیاسی جماعتوں کی اندرونی سیاست، معیشت، خارجہ پالیسی، اسکینڈلز اور امیدواروں کی شخصیات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔اِن 13پوائنٹس کی بنیاد پر پروفیسر ایلن لِچ مین کو یقین ہے کہ 2024کا امریکی الیکشن، ڈیموکریٹک پارٹی کی کملا ہیرس جیتیں گی اور وہ امریکی تاریخ کی پہلی خاتون صدر ہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی