i بین اقوامی

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے وفد کا دورہِ انڈونیشیا، مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنیپر اتفاقتازترین

August 05, 2024

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ایک وفد نے سی پی سی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے نائب سربراہ سن ہائی یان کی قیادت میں انڈونیشیا کا دورہ کیا۔ دورے میں وفد نے گریٹ انڈونیشیا موومنٹ پارٹی کے جنرل چیئرمین اور نومنتخب صدر پربووو سوبیانتو سے ملاقات کی۔ وفد نے انڈونیشیا کی دیگر بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماں سے بھی بات چیت کی جن میں انڈونیشین ڈیموکریٹک پارٹی آف اسٹرگل کی چیئرپرسن اور انڈونیشیا کی سابق صدر میگاوتی سکارنوپوتری اور پارٹی آف فنکشنل گروپس کے جنرل چیئرمین اور اقتصادی امور کے رابطہ وزیر ایرلنگا ہارٹرٹو شامل ہیں۔ انہوں نے انڈونیشیا کے تھنک ٹینکس اور جامعات کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ وفد نے چین ۔ انڈونیشیا تعلقات اور انڈونیشیا کے ساتھ بین الجماعتی تبادلے و تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور جولائی میں منعقدہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس کے نتائج کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انڈونیشیا کے حکام نے دونوں ممالک کے درمیان بین الجماعتی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تبادلے و تعاون مزید مستحکم کرنے اور جدیدیت کے فروغ میں باہمی مفید ترقی میں چین کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی