i بین اقوامی

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سینئر عہدیدار کی جانب سے بیجنگ بین الاقوامی کتب میلے کا دورہتازترین

June 16, 2023

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولی نے 29 ویں بیجنگ انٹرنیشنل بک فیئر کا دورہ کیا اور اس پر تحقیق کی۔ تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور سیکھنے پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے 29 ویں بی آئی بی ایف نے چار روزہ تقریب کے لئے 56 ممالک اور خطوں سے نمائش کنندگان کو اکٹھا کیا ہے۔ الجیریا کو رواں سال اعزازی مہمان کا در جہ حاصل ہے۔ آن لائن اور آف لائن منعقد ہونے والے رواں سال کے کتب میلے میں مجموعی طور پر 2 ہزار 500نمائش کنندگان 2 لاکھ سے زائد چینی اور غیر ملکی موضوعات کی نمائش کر رہے ہیں۔ میلہ ایک مقامی سیکشن، ایک بیرون ملک سیکشن، آن لائن اشاعتوں کے لئے ایک سیکشن اور بیجنگ انٹرنیشنل بک فیسٹیول کے لئے ایک سیکشن پر مشتمل ہے جو 51 ہزار 900مربع میٹر کے مجموعی رقبے کا احاطہ کرتا ہے۔ جرمنی اور یونان سمیت 14 ممالک نے قومی بوتھ قائم کیے ہیں۔ ایلسیویئر اور ولی جیسے 50 سے زائد بین الاقوامی پبلشرز آف لائن کتب میلے میں حصہ لے رہے ہیں۔ نیٹ ایز اور ٹینسینٹ آن لائن لٹریچر، آن لائن گیمز اور دیگر ابھرتی ہوئی اقسام کی اشاعتوں کی نمائش کر رہے ہیں۔ میلے کے دوران ایک ہزار سے زائد صنعتی تبادلے منعقد ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی