i بین اقوامی

کمبوڈیا میں کشتی الٹ گئی، 23 چینی شہری لاپتہ، 18 افراد کو بچا لیا گیاتازترین

September 23, 2022

کمبوڈیا کے ساحل پر ایک کشتی الٹنے سے 20 سے زائد چینی شہری لاپتہ ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبائی ترجمان کھیانگ فیروم نے بتایا کہ 41 چینی باشندوں کو لے جانے والی کشتی جمعرات کو سیہانوک وِل کے قریب مشکلات سے دوچار ہوگئی اور اس میں سوار صرف 18 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔سیہانوک وِل کا گاں حالیہ برسوں میں چینی سرمایہ کاری کی وجہ سے تیزی سے تبدیل ہو گیا ہے جہاں درجنوں کسینو کھل گئے ہیں۔چینی کارکنوں کو غیرقانونی طور پر شہر میں کام کرنے کے لیے سمگل کیے جانے کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔صوبائی ترجمان کھیانگ فیروم کا کہنا ہے کہ پولیس ان لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے جنہیں انہوں نے بچایا تھا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم لاپتہ ہونے والے 23 افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔صوبائی پولیس کے سربراہ چوون نارین نے حکومت کے حامی میڈیا آٹ لیٹ فریش نیوز کو بتایا کہ گروپ کے ایک نمائندے نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ 11 ستمبر کو چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کی بندرگاہ سے سپیڈبوٹ ے ذریعے روانہ ہوئے۔پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ تقریبا ایک ہفتے بعد انہیں ایک لکڑی کی کشتی میں کمبوڈیا کے عملے کے دو ارکان کے ساتھ بین الاقوامی پانیوں میں منتقل کر دیا گیا اور یہ کشتی جمعرات کو ٹوٹنے کے بعد ڈوبنے لگی۔انہوں نے کہا کہ ایک ماہی گیری کی کشتی ان دونوں کمبوڈین باشندوں کو اٹھا کر چلی گئی اور انہیں اور ان کی کشتی کو سمندر میں چھوڑ دیا۔صوبائی ترجمان کھیانگ فیروم کے مطابق دونوں کمبوڈین باشندوں کو بھی پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی