i بین اقوامی

کلکتہ زیادتی کیس،پولیس نے ثبوت ختم کرنیکی کوشش کی، خاتون ڈاکٹر کے والدین کے انکشافاتتازترین

September 09, 2024

کلکتہ کے آر جی کار اسپتال سے وابستہ ٹرینی خاتون ڈاکٹر کے زیادتی کیس سے متعلق آنجہانی ڈاکٹر کے والدین نے پولیس سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کلکتہ میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی ڈاکٹر کے والدین نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کیس کے آغاز سے ہی شواہد کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،گزشتہ روز کلکتہ میں بڑے پیمانے پر مظاہرین نے احتجاج کیا جس میں ٹرینی ڈاکٹر کی والدہ کا کہنا تھا کہ حکومت، انتظامیہ اور پولیس نے کیس کے آغاز سے ہی ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا،خاتون نے مزید بتایا کہ پولیس آغاز سے ہی ثبوت ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے، میرے خیال میں یہ مظاہرہ تب تک جاری رہنا چاہیے جب تک ہمیں انصاف نہیں مل جاتا،دوسری جانب آنجہانی ڈاکٹر کے والد نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مظاہروں میں ان کا ساتھ دیں، وہ جانتے ہیں انصاف اتنی آسانی سے نہیں ملتا لیکن ہمارا ساتھ دیں تو یہ ممکن ہے،انہوں نے کلکتہ پولیس کے ایک اور افسر پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ جان بوجھ کر غلط میڈیا بیانات کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی