i بین اقوامی

کلکتہ زیادتی کیس،ڈاکٹر کے آخری لمحات میں ساتھ کالج پرنسپل کا جھوٹ پکڑنے کا ٹیسٹ ہوگاتازترین

August 23, 2024

بھارت میں لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ پیش آئے المناک واقعے کے بعد عہدے سے مستعفی ہونے والے آر جی کار اسپتال کلکتہ کے سابق پرنسپل ڈاکٹر سندیپ گھوش سمیت 5ڈاکٹروں کا پولی گراف ٹیسٹ کیا جائے گا،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو عدالت میں اس کیس کی سماعت ہوئی جس میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی)نے سندیپ گھوش اور دیگر چار ڈاکٹروں کو 9اگست کو ہونے والی ٹرینی ڈاکٹر کی مبینہ عصمت دری اور قتل کے سلسلے میں پیش کیا،عدالت نے گھوش اور چاروں ڈاکٹروں کے پولی گراف ٹیسٹ کی اجازت دی ہے کیونکہ یہ پانچوں مرنے والی ڈاکٹر کے آخری لمحات میں اس کے ساتھ تھے ،بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ سی بی آئی نے سندیپ گھوش اور دیگر چار جونیئر ڈاکٹروں کو شمالی کلکتہ کے سیالدہ میں ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا تاکہ ان جھوٹ کا پتا لگانے کے ٹیسٹ کرانے کی اجازت طلب کی جا سکے،حکام نے بتایا کہ یہ ٹیسٹ عدالت سے اجازت اور مشتبہ شخص کی رضامندی کے بعد ہی کیا جاسکتا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق سندیپ گھوش نے ٹرینی ڈاکٹر کے قتل کے بعد عہدے سے استعفی دے دیا تھا تاہم انہیں فوری طور پر دوسرے اسپتال میں بڑا عہدہ مل گیا جس نے متعدد سوالات کو جنم دیا ہے،اس کے علاوہ سندیپ گھوش کے خلاف سرکاری ہیلتھ سینٹر میں مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی