انڈین ریاست ہماچل پردیش کے ایک سکول کو اپنے پانچ تمغے جیتنے والے طلبہ کی واپسی کا انتظار ہے جو چند روز قبل کلاڈ برسٹ کے نتیجے میں لاپتہ ہو گئے تھے۔ بدھ کی رات کو ہونے والی طوفانی بارش میں ایک گاں سے لاپتہ ہونے والے 33 افراد میں گورنمنٹ سیکنڈری سکول کے پانچ ایسے والی بال کے کھلاڑی بھی شامل ہیں جو ریاست اور ضلع کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ طلبہ اس وقت اپنے گھروں میں موجود تھے جب طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا اور وہ اپنے گھروالوں کے ساتھ پانی میں بہہ گئے۔سکول کے فزیکل ایجوکیشن کے ٹیچر رویندر سنگھ نے بتایا کہ وہ کھلاڑیوں کے حوالے سے شدید فکرمند ہیں۔لاپتہ ہونے والے ان طلبہ میں دو بہنیں 17 سالہ راتیکا کیدرتا اور رادھیکا بھی شامل ہیں، جن میں سے ایک بارہویں اور دوسری دسویں کی طالبہ ہیں۔اسی طرح دیگر طلبہ میں 13 سالہ ارون کیدرتا، ان کی بہن 12 سالہ اروشی اور انجلی کماری شامل ہیں۔ان میں سے راتیکا، رادھیکا، ارون اور اروشی کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔رویندر سنگھ کا کہنا تھا کہ راتیکا، رادھیکا اور انجلی والی بال کی بہت اچھی کھلاڑی ہیں وہ لمبے قد اور مضبوط جسم کی مالک ہیں۔ انجلی اپنی اونچی چھلانگ کی وجہ سے مشہور ہیں اور بہتری فارورڈ پلیئر ہیں۔ میچ کے دوران راتیکا اور رادھیکا کی ہم آہنگی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی