کینیڈا کے شہر لاوال میں سٹی بس ڈے کیئر سینٹر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دو بچے ہلاک ہوگئے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ڈے کیئر سنٹر کے 6بچے زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے،پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں اور یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ ڈرائیور نے یہ عمل جان بوجھ کر کیا ہے یا نہیں ؟ پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرائیور پر قتل اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں،دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ہلاک ہونیوالے بچوں کے والدین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ،مقامی میڈیا کے مطابق ڈے کیئر سینٹر میں 5سال سے کم عمر کے 80بچے موجود تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی