کینیڈا کی رکنِ پارلیمنٹ لی ٹیلر رائے نے کہا ہے کہ پاکستان کی حالیہ صورت حال کی وجہ سے کینیڈا میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی ذہنی صحت متاثر ہو رہی ہے،ایوانِ پارلیمنٹ میں لی ٹیلر رائے نے کہا کہ پاکستانی کینیڈینز پاکستان میں اپنے عزیز و اقارب کی سلامتی کے حوالے سے فکرمند ہیں،انہوں نے کہا کہ کینیڈا پاکستان میں صاف شفاف الیکشن کے ذریعے اپنا لیڈر منتخب کرنے کے عوامی حق کی سپورٹ کرتا ہے،رکنِ پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ کینیڈا اور اس کے اتحادیوں کو پاکستان میں انسانی حقوق کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی