کینیڈا نے اپوزیشن کے قانون ساز رہنما کو دھمکیاں دینے کے الزامات عائد کر کے چینی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی کا کہنا تھا کہ کینیڈین اپوزیشن قانون ساز کو ڈرانے دھمکانے کی مہم میں ملوث ہونے کے الزام کے بعد کینیڈا ایک چینی سفارتکار ژا وی کو ملک بدر کر رہا ہے،ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ کینیڈا کی حکومت نے ٹورنٹو میں مقیم ایک سفارتکار ژا کو پرسن نان گراٹا نامزد کیا ہے،میلانیا جولی کا کہنا تھا کہ میں واضح کہہ چکی ہوں کہ ہم اپنے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے ، کینیڈا میں سفارتکاروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ اس قسم کے رویے میں ملوث ہوتے ہیں تو انہیں گھر بھیج دیا جائے گا،چینی حکومت نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے کہ اس نے کینیڈا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی