کینیڈا نے طویل عرصے سے انتظار کے بعد اپنی انڈوپیسیفک حکمت عملی پیش کر دی،دو ارب ساٹھ کروڑ کینیڈین ڈالرز کے اخراجات پر مبنی انڈو پیسیفک حکمت عملی کے تحت انڈوپیسیفک خطے میں کینیڈا کی فوجی موجودگی اور سائبر سکیورٹی کو بڑھانا، انٹیلیکچوئل پراپرٹی کے تحفظ کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری کے قوانین کو سخت کرنے کے اقدامات شامل ہیں،انڈوپیسیفک حکمت عملی میں تیزی سے ترقی کرتے چالیس ممالک کے خطے کے ساتھ تعلقات گہرے کرنے کے ساتھ سب سے زیادہ توجہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین پر مرکوز رکھی گئی ہے،حکمت عملی میں چین سے گہرے اختلافات کے باوجود حقیقت پسندانہ نقطہ نظر کے تحت چین کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی، عالمی صحت اور جوہری پھیلا سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی