i بین اقوامی

کینیڈا نے 4 لاکھ 30 ہزارسے زیادہ مستقل باشندوں کی ملک میں آمد کے ساتھ امیگریشن کا نیا ریکارڈ قائم کر دیاتازترین

January 05, 2023

کینیڈا نے 2022کے دوران 4 لاکھ 30 ہزارسے زیادہ مستقل باشندوں کی ملک میں آمد کے ساتھ امیگریشن کا نیا ریکارڈ قائم کیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینڈین امیگریشن کے وزیر شان فریزر نے کہا کہ وفاقی حکومت 2022میں 431,645نئے مستقل رہائشیوں کو خوش آمدید کہنے کے اپنے ہدف تک پہنچ گئی ہے،رپورٹس کے مطابق امیگریشن کا پچھلا ریکارڈ 1913میں قائم کیا گیا تھا، جب کینیڈا نے 4 لاکھ سے زیادہ نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہا،شان فریزر نے کہا کہ کینیڈا کے لیے یہ ایک اہم سنگ میل ہے، جس نے ایک ہی سال میں نئے آنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، یہ ہمارے ملک اور اس کے لوگوں کی طاقت اور لچک کا ثبوت بھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی