i بین اقوامی

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کا بھارتی خفیہ ایجنسی '' را'' کے ہاتھوں قتل بھارت کے گلے کی ہڈی بن گیاتازترین

September 20, 2023

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کا بھارتی خفیہ ایجنسی''را'' کے ہاتھوں قتل بھارت کے گلے کی ہڈی بن گیا، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت کو کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل الزامات کو سنجیدہ لینے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، سکھ رہنما کے قتل پر جواب چاہتے ہیں، جبکہ کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پردنیا کے پانچ اہم ممالک کا انٹیلی جنس اتحاد بھارت کیخلاف ایک پلیٹ فارم پر آ گیا ہے،برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے بھی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھا دیا ہے،دوسری جانب کینیڈا میں سکھ اور مسلم رہنمائوںنے حکومت سے ممکنہ خطرات کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ کر دیا ہے، عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ خالد محمود، شیڈو وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی، سکھ اراکین پارلیمنٹ پریت کوراور تن منجیت سنگھ نے ہردیپ سنگھ کے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے،برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے کہا ہے کہ بھارت کو خبردار کیا جائے کہ ریاستی دہشتگردی برداشت نہیں کی جائے گی،برطانوی وزیرخارجہ جیمزکلیورلی نے کہا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کے مجرموں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا اور تمام ممالک کو قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے، بھارت پر عائد کیے جانے والے سنگین الزمات سے متعلق کینیڈا سے مسلسل رابطے میں ہیں، نجر قتل معاملے پردنیا کے5اہم ممالک کا انٹیلی جنس اتحاد بھارت کیخلاف ایک پلیٹ فارم پر آ گیا ہے، امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھی نجر قتل کیس میں کینیڈا کی جانب سے تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کردی،پانچوں ممالک نے نجر کو قتل کرنے کے الزامات انتہائی سنجیدہ قراردیے ہیں اور آسٹریلیا نے نجر قتل کیس میں تشویش سے بھارت کواعلی سطح پر آگاہ کردیا ہے،امریکی میڈیا کے مطابق پانچوں ممالک نے جی ٹوئنٹی اجلاس سے پہلے ہی یہ معاملہ بھارت کے سامنے اٹھا دیا تھا

۔ادھر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت کو کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل الزامات کو سنجیدہ لینے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھی اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، سکھ رہنما کے قتل پر جواب چاہتے ہیں، بھارت کو اشتعال دلانے کی کوشش نہیں کررہے،دوسری جانب کینیڈا میں سکھ اور مسلم رہنمائوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہ وہ ان کی برادریوں کے خلاف ممکنہ خطرات کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرے، سکھ اور مسلم رہنمائوں کا مطالبہ ا یسے موقع پر سامنے آیا ہے جب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کو ملوث قرار دیا تھا،عرب میڈیا کے مطابق ورلڈ سکھ آرگنائزیشن آف کینیڈا کے بورڈ کے رکن مکبیر سنگھ نے نیشنل کونسل آف کینیڈین مسلمز ایڈوکیسی گروپ کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ رواں ہفتے ہونے والے انکشافات نے بہت سے کینیڈا میں رہنے والوں کو چونکا دیا ہو گا ، یہ انکشافات سکھ برادری کے لیے کوئی تعجب کی بات نہیں تھی ، ان کی تنظیم کینیڈا میں سکھوں کے خلاف موجودہ دیگر خطرات سے آگاہ تھی، جن میں سے کچھ کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔واضح رہے کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ سے خطاب میں بتایا کہ کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے ،ان کا کہنا تھا کہکینیڈین انٹیلی جنس نے ہردیپ نجر کی موت اور بھارتی حکومت کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی