کینیا میں سال 2022 کیچینی فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے جس کا مقصد چین وافریقہ کے درمیان تعاون اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیناہے۔کینیا کے ثقافتی مرکز کے چیف ایگزیکٹِو آفیسر مائیکل پنڈو کی جانب سے امور نوجوانان ، کھیل اور فنون کی وزارت میں نئیتعینات ہونے والے کابینہ سیکرٹری ابابو نموابا نے ایک تقریر کی ۔ تقریر میں کہا گیا کہ فلم فیسٹیول دونوں ملکوں کے فلم سازوں کے لیے خیالات کے تبادلے کا ایک پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد کینیا میں چینی فلموں کے ناظرین کو بڑھانا ہے ۔پنڈو نے کہا کہ یہ بھی ایک ٹھوس قدم ہے کہ 2021 میں منعقد ہونے والے فورم برائے چین افریقہ تعاون (ایف او سی اے سی )پر آٹھویں وزارتی کانفرنس کے 9 منصوبوں کے تحت ثقافتی اور عوام کے مابین تبادلے کے پروگرام پر فعال طور پر عمل درآمد کیا جائے ۔اس فلم فیسٹیول کا اہتمام کینیا میں چینی سفارت خانے، کینیا کے ثقافتی مرکز اور کینیا میں چین کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ منتظمین کے مطابق اگلے ایک ماہ کے دوران 14 چینی فلموں میں سے سواحلی میں ترجمہ کی جا نے والی 12 فلمز کو مقامی ناظر ین کے لیے پیش کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی