کینیڈا کے شہر کیلگری میں روڈ حادثے کے مقام پر سب سے پہلے مدد کو پہنچنے والی خاتون پیرامیڈک نے آدھے گھنٹے کی سخت محنت کے بعد بری طرح زخمی ہونے والی نوجوان لڑکی کو گاڑی سے باہر نکال لیا،برطانوی اخبار کے مطابق جیمی ایرکسن ہائی وے پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں زیادہ زخموں کے باعث اپنی بیٹی کو نہ پہچان سکی تاہم 17سالہ لڑکی کو جہاز کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیے جانے تک وہ وہیں موجود رہی،رپورٹس کے مطابق اپنی شفٹ ختم کرنے کے بعد جب جیمی ایرکسن گھر پہنچی تو پولیس نے انہیں بتایا کہ حادثے میں زخمی اور بعداذاں مرنے والی لڑکی ان کی بیٹی تھی،جیمی ایرکسن نے اپنے رشتے داروں اور دوستوں کو بتایا کہ جس شدید زخمی لڑکی کی میں نے کچھ دیر پہلے مدد کی وہ میرا اپنا خون تھا اور میری اکلوتی بچی تھی،انہوں نے کہا کہ میں اس واقعے پر حیران اور ٹوٹ چکی ہوں، ایسا لگ رہا کہ میں نے اپنا کوئی حصہ کھو دیا،برطانوی اخبار کے مطابق جیمی ایرکسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی مونٹانا بہت خوبصورت اور بہادر تھی،وہ آخری دم تک لڑی،رپورٹس کے مطابق 15نومبر کو کیلگری کے ہائی وے پر تیز رفتار گاڑی اور ٹرک میں تصادم ہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی