جنگلات میں لگی آگ نے کینیڈا کے تاریخی قصبے کو آدھا جلادیا،برطانوی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ البرٹا صوبے کے پہاڑی علاقے میں قائم جسپر قصبہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے جانا جاتا ہے جہاں سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے،حکام کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ نے جسپر قصبے کا آدھا علاقہ اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ قابو سے باہر ہے اور فائر فائٹرز کی جانب سے متعدد عمارتوں کو آگ لگنے سے بچانے کی کوششیں کی جارہی ہے،حکام کے مطابق مشرقی جسپر نیشنل پارک کی تمام سڑکیں آگ کی لپیٹ میں ہیں لیکن خوش قسمتی سے تاحال کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،تاہم 20ہزار سیاحوں اور 5ہزار کے قریب مقامی افراد کو دیگر علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ،حکام نے آگ سے ہونے والے نقصانات کے اعداد وشمار بتاتے ہوئے کہا کہ آگ کی وجہ سے قصبے کی تقریبا 30سے 50فیصد عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں، آگ پر قابو پانے کیلئے دنیا بھر سے فائر فائٹرز کو تعینات کیا گیا ہے لیکن تاحال ناکامی کا سامنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی