i بین اقوامی

کیلیفورنیا ، خاتون مچھلی کھانے کے بعد اپنے دونوں ہاتھوں اور ٹانگوں سے محروم ہوگئیتازترین

September 18, 2023

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک خاتون مچھلی کھانے کے بعد اپنے ہاتھوں اور ٹانگوں سے محروم ہوگئی،امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 40سالہ لورا بجارس اپنی ٹانگوں اور ہاتھوں سے اس وقت محروم ہوئیں جب انہوں نے مبینہ طور پر ٹھیک طرح سے نہ پکی ہوئی تلاپیا مچھلی کھالی، یہ مچھلی مہلک بیکٹیریل انفیکشن سے آلودہ تھی،لورا بجارس کی دوست نے واقعہ کی تفصیل بتائی کہ گزشتہ ایک ماہ سے متاثرہ خاتون مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حال ہی میں سرجری کی گئی، لورا نے مچھلی مقامی مارکیٹ سے خریدی تھی اور گھر میں پکائی، اسے کھانے کے بعد خاتون کی حالت غیر ہوگئی اور وہ تقریبا مرنے کے نزدیک تھیںِ ڈاکٹرز نے متاثرہ خاتون کی بگڑتی ہوئی حالت کے پیش نظر اسے کوما میں بھیج دیا تھا کیونکہ اس کے دونوں ہاتھ، ٹانگیں ، ہونٹ کالے ہوچکے تھے جب کہ گردے فیل ہو رہے تھےِ خاتون کی دوست کے مطابق متاثرہ خاتون وبریو ولنیکس (Vibrio vulnificus)نامی مہلک بیکٹیریل انفیکشن کی زد میں آگئی تھیں جو کچی سمندری غذا یا پانی میں پایا جاتا ہے۔ِاس سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری ہے کہ سمندری غذا کو اچھی طرح صاف کرکے اور مکمل طور پر پکاکر کھایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی