سعودی عرب میں یوکرین کے سفیر پیٹرینکو اناتولی نے کہا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں مملکت کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔عرب نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہم تمام جنگی قیدیوں کی بازیابی کے لیے اپنی کوششوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس حوالے سے سعودی قیادت کی کوششوں کو ہم بہت کامیاب سمجھتے ہیں۔سعودی عرب میں یوکرین کے سفیر نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی کوششیں جنگ کے خاتمے اور بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنے میں معاون ہیں۔اناتولی نے اضافی امداد فراہم کرنے کے سعودی قیادت کے فیصلے پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ سعودی امداد ان کے ملک میں شہریوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے پر مرکوز ہے۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ثالثی کی بدولت روس نے مراکش، امریکہ، برطانیہ، سویڈن اور کروشیا کے 10 قیدیوں کو رہا کر دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی