شہزادہ ولیم کی جانب سے کیٹ مڈلٹن کی 43 ویں سالگرہ پر خصوصی پیغام میں انہیں بہترین ماں اور شریکِ حیات قرار دیا گیا ہے۔شہزادہ ولیم نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کیٹ میڈلٹن کی تعریف کرتے ہوئے مخاطب کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے نام جو بہترین شریکِ حیات اور ماں ہے، گزشتہ سال آپ نے جو ہمت دکھائی وہ قابلِ تعریف ہے، مجھے آپ پر فخر ہے، سالگرہ مبارک ہو کیتھرین، جارج، شارولیٹ، لوئس اور میں، ہم آپ سے محبت کرتے ہیں۔اس پیغام میں شہزادہ ولیم نے کیٹ میڈلٹن کو ا ن کے اصل نام کیتھرین سے پکارتے ہوئے کیٹ میڈلٹن کی ایک خوبصورت بلیک اینڈ وائٹ تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔ یاد دلاتے چلیں کہ کیٹ میڈلٹن کی ولی عہد شہزادہ ولیم سے 2011 میں شادی ہوئی تھی۔کیٹ میڈلٹن کو 2024 کی ابتدا میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے سماجی تقریبات میں شریک نہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔وہ گزشتہ سال اکتوبر میں کینسر سے صحت یابی کے بعد اس وقت منظرِ عام پر آئیں جب وہ شمال مغربی انگلینڈ میں 3 بچوں کے سوگوار خاندان سے ملنے گئی تھیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی