سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ نے تنازع فلسطین کے پرامن اور منصفانہ حل کوناگزیر بنا دیا ہے،عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے مملکت کے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم موجودہ سیاسی افراتفری میں عالمی نظام کے قوانین کے نفاذ پر زور دیتے رہیں گے،شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوگی، خطے میں امن اور سلامتی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا،انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی برادری اس بات پر متفق ہے کہ خطے میں استحکام کا حل صرف فلسطینی ریاست کے قیام میں مضمر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی