i بین اقوامی

خواتین عمرے کے لیے غیر آرائشی لباس کا انتخاب کریں، سعودی وزارت حج و عمرہتازترین

September 13, 2023

سعودی وزارت حج و عمرہ نے خواتین کیلیے مناسب عمرہ لباس کے حوالے سے تین ضابطوں کی وضاحت کردی،وزارت حج و عمرہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ خواتین عمرے کے لیے غیر آرائشی لباس کا انتخاب کریں،حج و عمرہ کی وزارت کے مطابق لباس ڈھیلا ہونا چاہیے جو جسم کے کسی بھی حصے کو ظاہر نہ کرے،وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ خواتین عمرہ کے لیے مسجد الحرام آتے وقت ایسا کوئی بھی لباس پہن سکتی ہیں جو تینوں ضوابط پر پورا اترے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی