چند روز قبل خود کو بائیڈن کی جگہ ڈیموکریٹس کا ممکنہ امیدوار ظاہر کرنے والے کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے بھی کملا ہیرس کی حمایت کردی،اپنے ایک بیان میں کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے کہا کہ ہماری جمہوریت اور مستقبل دا ئوپر ہے ایسی صورتحال میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاہ ویژن کے خلاف سخت، مضبوط اور بے خوف نائب صدر کملا ہیرس ہمارے ملک کی رہنمائی کیجئے۔واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024کے امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں جوبائیڈن نے کہا کہ بقیہ مدت صدر کے طور پر فرائض کی تکمیل پر توجہ دوں گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی