i بین اقوامی

خلیج میکسیکو ہمارے اور پوری دنیا کیلئے بھی خلیج میکسیکو ہی ہے، تارکین وطن کے معاملے پر امریکا کیساتھ جلد مذاکرات کرینگے،میکسیکن صدرتازترین

January 23, 2025

پرمیکسیکو کی صدر کلاوڈیا شیباوم نے کہا ہے کہ خلیج میکسیکو ہمارے لئے اور پوری دنیا کیلئے بھی خلیج میکسیکو ہی ہے، صدرٹرمپ کیجانب سے خلیج میکسیکو کو امریکی خلیج کہنے سے کچھ نہیں ہو گا، تارکین وطن کے معاملے پر امریکا کے ساتھ جلد مذاکرات کرینگے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کے بیان پرمیکسیکو کی صدر کلاوڈیا شیباوم کا ردعمل سامنے آ یا ہے ۔ میکسیکن صدرنے کہا کہ کلاوڈیا شیباوم امریکا کے ساتھ تعلقات میں مساوات کی بنیاد پر کام کرینگے، امریکا میں رہنے والے میکسیکن شہریوں کا دفاع کرتے رہیں گے، ہم سمجھتے ہیں مذاکرات اور تعاون کا وقت آ گیا ہے۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ میکسیکو کی صدر نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ اپنے ملک سے امریکہ کی طرف جانے والے پناہ گزینوں کو روکیں گی،تاہم میکسیکن صدر نے اس کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ میکسیکو کی پوزیشن یہ ہے کہ سرحدیں بند نہیں کی جاتیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی