سعودی عرب کی حکومت نے خانہ کعبہ کے نئے کلید بردار کا تقرر کر دیاہے۔حرمین شریفین کے سرکاری ہینڈل کی جانب سے شائع ہونے والی ایک پوسٹ کے مطابق عبدالوہاب بن زین العابدین الشیبی خانہ کعبہ کے نئے چیف اور کلید بردار ہونگے،یہ اعلان 22جون کو صحابی عثمان بن طلحہ کے 109ویں جانشین اور خانہ کعبہ کے 109ویں سرپرست شیخ صالح الشیبہ کے انتقال کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔عبدالوہاب بن زین العابدین الشیبی اپنی تقرری پر کہا کہ اللہ تعالی مجھے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی حکومت کے تحت اس ذمہ داری کو نبھانے میں کامیابی عطا فرمائے۔خانہ کعبہ کی چابی خاندان کے سب سے بڑے شخص کے حوالے کرنے کا رواج ہے۔ ان کا پہلا کام یکم محرم الحرام کو خانہ کعبہ کا کسوہ یعنی غلاف کعبہ ان کے حوالے کرنا اور اس سے خانہ کعبہ کی دیواروں کو ڈھانپنا ہوتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی