اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کے کئی علاقوں میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں مزید 10فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے خان یونس سمیت متعدد علاقوں میں گھروں کو حملوں کا نشانہ بنایا جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق خان یونس شہر میں اسرائیلی آپریشن دوبارہ شروع ہونے کے بعد گزشتہ 4 دنوں کیدرمیان ایک لاکھ 80 ہزار سے سیزائد فلسطینی بے گھر ہوئے۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 39 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، شہید اور زخمیوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے جب کہ لاکھوں افراد بے گھر ہوکر خیمہ بستیوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی