i بین اقوامی

قبرصی یونانی انتظامیہ نے جائیداد کو غیر قانونی طور پر استعمال کرنے والے ترک قبرصیوں کو 345ہزار یورو ادا کر دیےتازترین

July 05, 2023

قبرصی یونانی انتظامیہ نے اپنی جائیداد کو غیر قانونی طور پر استعمال کرنے والے ترک قبرصیوں کو 345ہزار یورو معاوضہ ادا کیا ہے،امریکہ کے ترک قبرصی شہری اورحان حسین درویش نے یونانی قبرصی انتظامیہ (GCA)کے خلاف لیماسول میں اپنی جائیداد کو غیر قانونی طور پر استعمال کرنے پر دائر مقدمہ جیت لیا ہے اور یوں معاضہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے،یونانی میڈیاکے مطابق کیس کے نتیجے میں عدالتی فیصلے کے بعد کہ ریاست نے درویش کی جائیداد کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا اور ان کی جائیداد، درویش کو واپس کر نے کے علاوہ انہیں یونانی قبرصی انتظامیہ نے 345ہزار یورو معاوضہ ادا کیا ہے،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درویش نے کبھی بھی نئی شہریت حاصل نہیں کی اور انہوں نے "جمہوریہ قبرص" کے اعلان سے پہلے ہی جزیرہ ترک کردیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی