i بین اقوامی

قاتلانہ حملے کے بعد جسمانی اور ذہنی طور پر صحت یاب ہو رہی ہوں ، بطورِ وزیرِ اعظم اپنے معاملات دیکھتی ہوں اور ہمیشہ دیکھتی رہوں گی،تازترین

June 12, 2024

ڈنمارک کی وزیرِ اعظم میٹ فریڈرکسن نے کہاہے کہ وہ گذشتہ ہفتے وسطی کوپن ہیگن میں ہونے والے حملے سے جسمانی اور ذہنی طور پر صحت یاب ہو رہی ہیں،فریڈرکسن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں ابھی تک بہت زیادہ بہتر محسوس نہیں کر رہی، میں بطورِ وزیرِ اعظم اپنے معاملات دیکھتی ہوں اور ہمیشہ دیکھتی رہوں گی۔ میں ہفتے کے آخر میں بھی اس قابل تھی لیکن اس طرح نہیں جس طرح میں عام حالات میں ہوتی ہوں،فریڈرکسن نے کہاکہ حالیہ برسوں میں عوامی عملداری میں تبدیلی دیکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے دیکھتے ہیں کہ حدود انتہائی تیزی سے بدل رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک طویل عرصے سے دھمکیاں آتی رہی ہیں، سوشل میڈیا پر بہت سخت لہجے میں جو مزید خراب ہو گیا ہے اور خاص طور پر شرقِ اوسط کی جنگ کے بعد۔ عوام میں بہت زیادہ چیخ و پکار ہے۔ لوگ بہت زیادی جارحانہ انداز میں سلوک کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ایسے ملک پر فخر ہے جہاں وزیرِ اعظم سائیکل چلا کر کام کے لیے جاتے ہوں۔ واضح رہے کہ ایک 39سالہ پولش شخص کو اس حملے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا جس کی وجہ سے وزیرِ اعظم میٹ فریڈرکسن کی گردن پر معمولی چوٹ آئی تھی۔ حکام نے بتایا کہ حملہ آور اس وقت شراب اور منشیات کے زیرِ اثر تھا اور حملے کے کسی سیاسی مقاصد کی نشاندہی نہیں ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی