i بین اقوامی

کاراباخ تنازع، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تازہ جھڑپ میں 5افراد ہلاکتازترین

March 06, 2023

آذربائیجان کے متنازعہ علاقے نگورنو کاراباخ میں آذربائیجان کے فوجیوں اور نسلی آرمینیائی باشندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے،غیرملکی میڈیا کے مطابق آذربائیجان کی وزارت دفاع نے کہا کہ فوجیوں نے ایک قافلے کو روکا جس کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ علاقے کے مرکزی قصبے سے باہر کے علاقوں میں ہتھیار لے کر جا رہا تھا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہوئے،وزارت دفاع کی جانب سے مزید کہا گیا کہ یہ واقعہ ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ آذربائیجان کو لاچین، خانکیندی سڑک پر ایک مناسب چوکی بنانے کی ضرورت ہے،دوسری جانب آرمینیا کی وزارت خارجہ نے آذربائیجان کی جانب سے لگائے گئے ہتھیاروں سے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاراباخ میں آرمینیائی وزارت داخلہ کے تین اہلکار مارے گئے ہیں، قافلہ دستاویزات اور ایک سروس پستول لے کر جا رہا تھا، آذربائیجان کی جانب سے یہ اقدام ایک اشتعال انگیزی ہے جس کی پیشگی منصوبہ بندی کی گئی تھی اور اعلی قیادت کی طرف سے ہدایت کی گئی تھی،آرمینیائی وزارت خارجہ نے کہا کہ لاچین کوریڈور اور نگورنو کاراباخ میں ایک بین الاقوامی حقائق تلاش کرنے والی ٹیم بھیجنا ایک اہم ضرورت بنتا جا رہا ہے،واضح رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان 30سال سے زیادہ عرصے میں دو جنگیں لڑ چکے ہیں دونوں سابق سوویت ریاستیں آزاد ہیں،آذربائیجان کے آرمینیائی آبادی والے انکلیو کاراباخ کے کنٹرول کے لیے لڑائیاں ہزاروں جانیں لے چکی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی