i بین اقوامی

قانون پر مبنی حکومتی نظام کو آگے بڑھائیں گے،چینی وزیراعظمتازترین

June 06, 2024

چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے کام کرنے کی صلاحیت کوبڑھانے ،قانون کے مطابق مسائل حل اور قانون پر مبنی حکومت کے قیام کیلئے مستحکم پیشرفت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سٹیٹ کونسل کے سٹڈی سیشن سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے حکومتی حکام سے کہا کہ وہ قانون کی حکمرانی کا اپنا شعور اجاگر کریں اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سرا نجام دیں تاکہ قانون پر مبنی حکومتی کام کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے قانون سازی میں بہتری پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ انتظامی اقدامات قانونی بنیادوں پر مبنی ہیں اور ایسے قوانین اور قواعد جو اصلاحات کی تقاضوں پر پورا نہیں اترتے ان پر فوری نظرثانی یا ختم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری اداروں کی مدد اور عوام کے عملی مسائل کے حل کیلئے قانون سازی میں مسائل کے حل کرنے پر مبنی اور جوبداہ اقدامات کے ساتھ ساتھ قانون کے نفاذ کیلئے غیر جانبدار اور لچکدار اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی امور کی انجام دہی کو معیاری بنا نے کو کوششیں کرنی چاہیں تاکہ جرائم پر سزا کا معیارایک جیسا ہو، طریقہ کار منصفانہ ہو اور اس کے نتائج معقول ہوں۔ انہوں انتظامی اختیارات پر نگرانی نظام کو بہتر بناے پر بھی زور دیا۔ سیشن میں چائنہ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لا کے صدر ما ہوائے دے نے ایک لیکچر دیا جبکہ نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ اور ہی لی فینگ کے ساتھ ریاستی کونسلر وو ژینگ لونگ نے بھی بحث میں حصہ لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی