افریقی ملک کانگو میں 2024کے آغاز سے اب تک وبائی مرض منکی پاکس 548افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے،وزیر صحت کانگو سیموئل راجر کمبا کے مطابق ملک کے تمام صوبے اس بیماری سے متاثر ہیں مگر سب سے زیادہ متاثرہ صوبے جنوبی کیوو، شمالی کیوو، شوپو، ایکویتور، شمالی اوبنگی، شوواپا، مونگالا اور سنکورو ہیں،عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے بدھ کے روز افریقا میں منکی پوکس کے پھیلائو کو عالمی سطح پر صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال قرار دیا ہے، جبکہ ڈی آر سی میں کیسز میں اضافے اور قریبی ممالک میں پھیلنے پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا ہے،وزیر صحت نے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وبائی امراض کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، ہمارے ملک میں سال کے آغاز سے اب تک 15664ممکنہ کیسز اور 548اموات ریکارڈ کی گئی ہیں،ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو 26صوبوں پر مشتمل ہے اور اس کی آبادی تقریبا 100ملین ہے،اقوام متحدہ کے ادارہ صحت کی جانب سے منکی پاکس کو عالمی سطح پر خطرہ قرار دینے کا یہ فیصلہ افریقی یونین کے صحت کے نگران ادارے کی جانب سے بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کے اعلان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی