i بین اقوامی

کابل، اسلامی سزاوں پر عمل درآمد میں تیزی آگئی،مختلف جرائم میں ملوث خواتین سمیت 27افراد کو کوڑے مارے گئےتازترین

December 10, 2022

امیرِ طالبان ملا ہبتہ اللہ اخوندزادہ کے حکم پر اسلامی سزاوں پر عمل درآمد میں تیزی آگئی اور پہلے مجرم کی سرعام پھانسی کے ایک دن بعد مختلف جرائم میں ملوث خواتین سمیت 27افراد کو کوڑے مارے گئے،عالمیمیڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے پروان میں جرائم ثابت ہونے پر عدالت کے حکم پر کے ایک فٹبال اسٹیڈیم میں 27مزمان کو سرعام فردا فردا 20سے 39کوڑے مارے گئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں،جن مجرموں کو کوڑے مارے گئے ان پر تین عدالتوں میں بدکاری، دھوکہ دہی، جعلی گواہی، جعلسازی، گولی، منشیات کی خرید و فروخت، گھر سے فرار، ہائی وے ڈکیتی اور غیر قانونی تعلقات کے جرائم ثابت ہوئے تھے،ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اسلامی سزاوں پر عمل درآمد پر عالمی قوتوں کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان سزاوں پر تنقید سے ثابت ہوتا ہے کہ بیرون ممالک مسلمانوں کے عقائد، قوانین اور اندرونی مسائل کا احترام نہیں کرتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی