i بین اقوامی

قابض مودی سرکار قائد حریت شہید سید علی گیلانی کی رہائشگاہ کو ضبط کرنے کے خواب دیکھنے لگےتازترین

November 07, 2022

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںقابض حکام سرینگر کے علاقے حیدرپورہ میں قائد حریت شہید سید علی گیلانی کی رہائشگاہ کو ضبط کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاستی تحقیقاتی ادارہ ایس آئی اے رہائشگاہ کو ضبط کرنے کا بہانہ ڈھونڈرہا ہے اوراس کے لئے عسکریت پسندی کوفروغ دینے اور نام نہاد ٹیرر فنڈنگ کا بہانہ گڑھا جارہا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں تیاری مکمل کرلی گئی ہے اور بہت جلد احکامات جاری کئے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی