i بین اقوامی

جرمنی نے بھی غیرقانونی افغان باشندوں کے متعلق سخت اقدامات کا ارادہ ظاہر کردیا، سخت اقدامات کا عندیہتازترین

July 08, 2024

پاکستان اور ایران کے بعد جرمنی نے بھی غیرقانونی افغان باشندوں کے متعلق سخت اقدامات کا ارادہ ظاہر کردیا،جرمن وزیرمائیکل کریٹسمر نے افغان مہاجرین کو ملک بدرکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔جرمن وزیرمائیکل کریٹسمر نے کہا کہ ہم نیافغان باشندوں کو پناہ دی،لیکن ان میں سے کئی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں،حکومت افغان تارکین وطن کو ان کے وطن واپس بھیجنے کے لیے اقدامات کرے۔مائیکل کریٹسمر نے کہا کہ افغان شہریوں کی مجرمانہ کارروائیاں جرمن معاشرے کے لییناقابل قبول ہیں۔وزارت خارجہ اور امیگریشن حکام کو بھی اس پر غورکرنا چاہیے۔جرمن کابینہ میں افغان تارکین وطن کی بیدخلی پر بحث ہوئی،جرمنی کے شہرمینہم میں حالیہ حملے کے بعد سے شدت اختیارکر چکی ہے۔ 31مئی کو افغان شہری نے ایک جرمن پولیس افسر کو قتل اور متعدد افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی