i بین اقوامی

جرمنی میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 5افراد ہلاکتازترین

June 05, 2024

جرمنی میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے حادثات کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہوگئے۔ریاست باویریا میں 52ہزار ایمرجنسی ورکرز امدادی کاموں میں مصروف ہیں جبکہ انتظامیہ نے عوام کی مدد کیلئے 800فوجی اہلکاروں کی خدمات حاصل کرلی ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے جنوبی حصے میں شدید بارشیں ہورہی ہیں جس کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور مختلف علاقوں میں تباہی مچی ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ موسم کی خراب صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے شہریوں کو محتاط رہنے کا کہا ہے جب کہ بارش اور سیلاب کے سبب اب تک 5افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ہزاروں لوگ اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امدادی کارروائیوں کے دوران ایک فائر فائٹر بھی ہلاک ہوگیا جب کہ ایک خاتون سیلاب میں بہنے والی گاڑی میں ہی دم توڑ گئی۔انتظامیہ نے عوام کی مدد کیلئے 800فوجی اہلکاروں کی خدمات حاصل کر لیں جبکہ ریاست باویریا میں 52ہزار ایمرجنسی ورکرز کو امداد کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی