i بین اقوامی

جرمنی میں اب جوہری توانائی کا استعمال نہیں کیا جائے گا، شولزتازترین

September 04, 2023

جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا ہے کہ جرمنی میں اب جوہری توانائی کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔شولز نے کہا کہ جوہری توانائی ختم ہو چکی ہے جرمنی اب اسے استعمال نہیں کرے گا،انہوں نے کہا کہ ہم نے نیوکلیئر توانائی کا استعمال بند کرنے کا فیصلہ سالوں قبل کیا تھا،اس انرجی کا استعمال قانونی شکل میں اور درجہ بہ درجہ ختم کر دیا گیا ہے، اگر ہم نئے نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرنا چاہتے ہیں تو یہ تعمیر 15سال تک جاری رہے گی اور ہر پلانٹ پر 15سے 20بلین یورو کے اخراجات آئیں گے،شولز نے کہا کہ نیوکلیئر انرجی کا استعمال قانونا بند ہونے کے بعد پاور پلانٹ اکھاڑنے کا مرحلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ہم، وِنڈ انرجی، سولر انرجی، ہائیڈروالیکٹرک اور بائیومیس انرجی جیسی قابل تجدید توانائی کو ترقی دے کر پہلے مرحلے میں بجلی کی ملکی ضروریات کے 80 فیصد کو اور مختصر مدت میں پوری ملکی ضروریات کو قابل تجدید توانائی سے پورا کرنا چاہتے ہیں ۔ اس وقت ہم اسی لائحہ عمل پر چل رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی