جرمنی میں نازی دادی کے نام سے مشہور 95سالہ خاتون کو ہولوکاسٹ سے انکار پر مزید 16ماہ کی سزا سنادی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 95سالہ ارسولا ہیوربیک کو تازہ ترین مقدمے میں 16ماہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ارسولا ہیوربیک اس سے قبل بھی کئی بار نازی نسل کشی سے انکار کرنے کے مختلف مقدمات میں جیل کی سزائیں کاٹ چکی ہیں۔عالمی میڈیاکے مطابق خاتون نے تازہ مقدمے کی سماعت کے دوران بھی کئی بار ہولوکاسٹ پر اپنے ریمارکس کو دہرایا۔ خاتون کے حامیوں نے بدھ کو کئی بار عدالتی کارروائی میں خلل ڈالنے کی بھی کوشش کی۔ارسولا ہیوربیک انتہائی دائیں بازو کے تربیتی مرکز کی سربراہ تھیں جو 2008میں نازی پروپیگنڈا پھیلانے کے الزام میں بند کر دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ جرمنی میں ایڈولف ہٹلر کی طرف سے یہودیوں کی مبینہ نسل کشی کو جھٹلانا غیرقانونی اور ہولوکاسٹ سے انکار پر پانچ سال تک قید ہو سکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی