جرمنی نے بنگلہ دیش میں مظاہروں کے باعث اپنے شہریوں کو وہاں کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق جرمنی کے دفتر خارجہ نے گزشتہ روز جاری ایڈوائزری میں اپنے شہریوں کو بنگلہ دیش کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ۔وزارت نے گزشتہ روز ایکس(سابقہ ٹویٹر )پر کہا کہ بنگلہ دیش میں پرتشدد جھڑپوں کے بعد کرفیو نافذ ہے اور انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بند ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ توقع ہے کہ جنوبی ایشیائی ملک میں حالات مزید خراب ہوں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مظاہروں کے دوران 100سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔یہ ایڈوائزری بنگلہ دیش میں جمعہ کو نئے کرفیو کے نفاذ کے بعد سامنے آئی ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی