i بین اقوامی

جرمنی کا غزہ کے شہریوں کے لیے 50ملین یورو کی امداد کا اعلانتازترین

October 20, 2023

جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے غزہ کے شہریوں کو 50ملین یورو کی اضافی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے،جرمن وزارت خارجہ کے ایک بیان میں بیئربوک کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ برلن بھی غزہ کی پٹی میں طبی ٹیمیں بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے،بیان میں مزید کہا گیا کہ بیربوک کے دورے کا مقصد "مستقل یکجہتی" کا اظہار اور فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،بیئربوک نے اردن میں غزہ کے لیے مختص امدادی پیکج کا اعلان کیا۔ جرمن وزیر خارجہ نے عمان میں اردنی وزیر خارجہ ایمن صفدی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ "ہمارا پیغام واضح ہے۔"انہوں نے کہا کہ"میرے لیے فلسطینیوں کو یہ سمجھانا ضروری ہے کہ ہم ان کے مصائب کو بھی دیکھتے ہیںانہوں نے غزہ میں لاکھوں بے گناہ لوگوں کی انسانی صورتحال کو "تباہ کن" قرار دیا،انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ بین الاقوامی امداد، خوراک، پانی اور طبی امداد غزہ کے لوگوں تک جلدی اور بغیر کسی رکاوٹ کے پہنچ جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی