سفاک خاتون نے اپنی نوزائیدہ بیٹی کو کھڑکی سے نیچے پھینک کر قتل کر دیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ جرمنی میں پیش آیا جب جرمنی میں ایک خاتون نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی اور کریئر خراب ہونے کے ڈر سے نومولود بیٹی کو گھر کی کھڑکی سے نیچے پھینک دیا،خاتون نے اپنی نوزائیدہ بیٹی کو گزشتہ برس 12ستمبر کو جنم دیا تھا،رپورٹ میں بتایا گیا کہ 28سالہ کیٹرینا جوانووک کو عدالت کی جانب سے بیٹی کو قتل کرنے کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنائی ہے،بچی کو جب خاتون نے کھڑی سے نیچے پھینکا تو وہاں موجود راہگیر حیران رہ گئے اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی،رپورٹ کے مطابق کیٹرینا جووانووک نے رواں ماہ اپریل میں عدالتی ٹرائل کے دوران ہی اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تھا لیکن وہ عدالت کے سامنے اپنے اس عمل کی وضاحت دینے میں ناکام رہی،خاتون کے وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ یہ ایک حادثہ تھا جبکہ عدالت نے خاتون کو 7سال قید کی سزا سنائی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی