i بین اقوامی

جرمن شہر زلی سے تعلق رکھنے والے 2بھائیوں نے دنیا کی سب سے وزنی موٹرسائیکل بنا ڈالیتازترین

June 03, 2024

جرمن شہر زلی سے تعلق رکھنے والے 2بھائیوں نے دنیا کی سب سے وزنی موٹرسائیکل بنا ڈالی ہے۔ تاہم یہ بائیک اپنے نام کی بدولت بھی وائرل ہے، بھائیوں نے اس موٹر سائیکل کا نام پینزربائیک رکھا ہے۔جرمن بھائیوں ٹیلو اور ولفریڈ نیبل موٹر سائیکل کے کاروبار سے منسلک ہیں اور خود بھی ہارزر بائیک نامی دکان کے مالک ہیں، جبکہ وہ مختلف ڈیزائن کی موٹرسائیکل بھی بنانے کا ہنر جانتے ہیں۔ دونوں بھائی پرانے پرزوں اور سامان کو پھینکنے کے بجائے انہیں قابل استعمال بنانے کی کوشش کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہ وزنی بائیک بھی اسی کا ہی تسلسل ہے۔اس وزنی موٹرسائیکل کے لیے بھی انہوں نے پرزے جرمن قصبے ہالبرسٹڈ سے حاصل کیے، جہاں ریڈ آرمی کے پرانے بیرکوں کو گرایا گیا تھا۔انہی بیرکوں کے پاس وہ پرانے پرزے ڈھونڈ رہے تھے کہ اسی دوران ان کی نگاہ ٹی 55نامی سوویت دور کے ٹینک کے انجن پر پڑی جو کہ خراب صورتحال میں نہیں تھا۔اس انجن کو دونوں بھائیوں نے خریدلیا۔ اس انجن کو موٹرسائیکل میں لگا کر اسکا نام ہی پینزر بائیک رکھ دیا ہے،5ٹن کے بھاری انجن کے ساتھ پینزر بائیک اب تک کی بھاری ترین موٹرسائیکل شمار کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی