جرمنی کی موٹر ساز کمپنی وولکس ویگن نے کہا ہے کہ وہ ایک مشترکہ منصوبے کے تحت الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ریویان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دونوں فرمیں نئی نسل کے لیے برقی فن تعمیر اور بہترین قسم کی سافٹ ویئر ٹیکنالوجی بنانے کے لیے یکساں طور پر کنٹرول اور ملکیت کا مشترکہ منصوبہ قائم کریں گی، ابتدائی طور پر ووکس ویگن رواں سال کے دوران امریکی کمپنی میں 1ارب ڈالر کی سرمایہ کرے گی،جس میں 2025اور 2026میں اضافہ کیا جائے گا۔ ادھر ریویان کا کہنا ہے کہ وولکس ویگن کی سرمایہ کاری ہمیں اس قابل بنائے گی کہ وہ اپنی الی نوائے فیکٹری میں پیداوار کو بڑھانے اورریاست جارجیا میں نئے پلانٹ کو آگے بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کرسکیں۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو اولیور بلوم نے کہا کہ ہم باہمی تعاون سے اپنی گاڑیوں کی تیز رفتار اور کم قیمت پراڈکٹس لائیں گے،ہم اپنی ٹیکنالوجی پروفائل اور مسابقت کو مضبوط کر رہے ہیں۔ دونوں کمپنیاں متوقع ریگولیٹری منظوریوں کے ساتھ 2024کی چوتھی سہ ماہی میں لین دین کی تکمیل کی توقع رکھتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی