جرمنی کی فضائی کمپنی لفتھنسا نے کئی ہفتوں کے تعطل کے بعد نئے سرے سے تل ابیب کے لئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا، یہ پروازیں جمعرات کے دن سے دوبارہ شروع کی جائیں گے،لفتھنسا نے دوسری بہت سی فضائی کمپنیوں کی طرح مشرق وسطی میں کشیدگی کے باعث اپنی پروازیں اسرائیل اور لبنان کے لئے روک دی تھیں، کشیدگی کی وجہ سے فضائی کمپنیوں کو بھاری مالی نقصان کے علاوہ ہزاروں مسافروں کا سفر بھی رک گیا تھا،واضح رہے کہ جرمن فضائی کمپنی نے ماہ اگست کے آغاز میں اپنی پروازوں کے تعطل کا اعلان کیا تھا بعد ازاں حالات کی ساز گاری نہ ہونے کے سبب اس تعطل میں چار ستمبر تک توسیع کر دی گئی تھی،جرمن فضائی کمپنی نے تل ابیب کے لیے پروزایں شروع کرنے کے اعلان کے باوجود لبنان کے لئے اپنی پروازوں کو 30ستمبر تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی