جرمن چانسلر اولف شلز آیندہ ہفتے سے خلیج کا دو روزہ دورہ کریں گے اور وہ اس کا آغاز سعودی عرب سے کریں گے۔وہ سعودی قیادت سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن حکومت کے ترجمان نے برلن میں صحافیوں کوبتایا ہے کہ شلزآیندہ اتوار کو متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کریں گے۔اس کے بعد وہ وہاں مذاکرات کے لیے قطر جائیں گے اور پھر وہاں سے اسی روز جرمنی لوٹ جائیں گے۔ترجمان نے مزیدبتایا کہ خلیجی ریاستوں کے اختتام ہفتہ پرچانسلرکے اس دورے میں دیگرامورکے علاوہ جرمنی میں سرمایہ کاری کے مواقع پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی