جرمن چانسلر اولاف شولز نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے ۔جرمن حکومت کے ترجمان نے تحریری بیان میں کہا کہ اولاف شولز نے غزہ کی پٹی کے لیے انسانی امداد اور طبی خدمات کی فراہمی میں بہتری کیلیے کوششیں جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔ شولز نے امریکی صدر جو بائیڈن کی تین مرحلہ وار تجاویز کا بھی خیر مقدم کیا ۔ بات چیت کے دوران خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جس کے دوران جرمن چانسلر نے علاقے میں ایک نئی جھڑپ کے خطرے پر بھی اپنے خدشات ظاہر کیے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی