i بین اقوامی

جوہری معاہدے کی بحالی بہت اہم ہے، قطری وزیر خارجہتازترین

September 22, 2022

قطری وزیر خارجہ نے خطے کے استحکام کے فروغ کے لیے جوہری معاہدے کی بحالی کو ضروری قرار دیا۔یہ بات شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے بلومبرگ نیٹ ورک کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔انہوں نے کہا کہ قطر علاقائی استحکام کے لیے ایک اہم عنصر کے طور پر جوہری معاہدے کی بحالی پر پختہ یقین رکھتا ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پچھلے دو ہفتوں میں ہم نے ایک معاہدے تک پہنچنے کے بارے میں مایوس کن بیانات سنے ہیں۔ ہم تمام فریقین سے بات کر رہے ہیں اور ان مذاکرات میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے گزشتہ دنوں میں ان تمام فریقوں سے رابطہ کیا ہے اور تمام فریقین ایک معاہدہ تک پہنچنا چاہتے ہیں اور قطر جوہری معاہدے کی بحالی کی اہمیت پر پختہ یقین رکھتا ہے کیونکہ یہ کام تمام فریقین کی پریشانیوں کو دور کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہیں کہ ایک معاہدہ اور ایٹمی ہتھیاروں سے پاک زون کا قیام ضروری ہے۔شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے افغانستان کے مسائل کے بارے میں کہا کہ عالمی برادری کو افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کیلیے ایک راستہ تلاش کرنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی