امریکی صدر جوبائیڈن کے کتے 'کماندڑ' نے ایک بار پھر ایک اور خفیہ سروس ایجنٹ کو کاٹ لیا،عالمی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن کے 2سالہ کتے کا نام 'کمانڈر' ہے جس کا تعلق جرمن شیفرہڈ نسل سے ہے جو وائٹ ہائوس کے خفیہ سروس ایجنٹ کو اکثر کاٹ لیتا ہے،میڈیا رپورٹس میں بتایا کہ 'کمانڈر' کے کاٹنے کا حال ہی میں واقعہ پیر کی رات کو پیش آیا جس نے خفیہ سروس ایجنٹ کو زخمی کیا ہے جس کا علاج وائٹ ہائوس میں ہی کیا گیا،'کمانڈر' کے وائٹ ہائوس کے ملازموں کو کاٹنے کا یہ 11واں واقعہ ہے جب کہ اس سے قبل کمانڈر کے کاٹنے کا واقعہ رواں سال جولائی میں پیش آیا تھا جس پر وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری نے الزام لگایا تھا کہ 'کمانڈر' کے کاٹنے کی وجہ امریکی صدارتی محل کا دبائو ہے، جو پالتو کتے پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے، اس کی مزید تربیت کا سوچ رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی