i بین اقوامی

جوبائیڈن اور برطانوی وزیراعظم کی ملاقات ، یوکرین کی مدد کے نئے اقدامات پر تبادلہ خیالتازترین

September 14, 2024

امریکی صدر جوبائیڈن اور برطانوی وزیراعظم کی وائٹ ہائوس میں ملاقات کے دوران یوکرین کی مدد کے نئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے امریکی مزائلوں کو روس کے اندر استعمال کرنے پر بھی غور کیا گیا،وائٹ ہاوس کے اندر برطانوی وزیراعظم کے ساتھ گفتگو میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین جنگ جیت نہیں سکتے،دوسری جانب برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ سے متعلق آئندہ چند ہفتے اورمہینے اہم ہوسکتے ہیں، امریکا سے خصوصی تعلق مضبوط کیا جائیگا،امریکی میڈیاکے مطابق امریکا یوکرین کو روس کے اندر طویل فاصلے تک مارکرنے والے میزائل استعمال کرنے کی اجازت دینے پر غور کر رہا ہے،دوسری جانب روسی صدر نے خبردار کیا کہ اگر یوکرین نے دورمار میزائلوں سے حملے کیے تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ مغربی ممالک روس کے خلاف براہ راست جنگ میں شریک ہیں اس کے بعد جنگ کا رخ تبدیل بھی ہو سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی