امریکی صدر جو بائیڈن کو فلسطینی حامیوں کے شرم کرو کے نعروں کا سامنا کرنا پڑا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست ڈیلاویئر میں صدر جو بائیڈن کو گرجا گھر سے باہر آتا دیکھ کر فلسطین کے حامیوں نے نعرے لگائے۔ جوبائیڈن نے صحافیوں کا غزہ جنگ بندی سے متعلق سوال بھی نظر انداز کردیا اور امریکی صدر ہاتھ ہلا کر گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی